ہمارے متعلق
«الشرق الاوسط »
معروف بین الاقوامی عرب اخبار
چار براعظموں کے 12 شہروں میں بیک وقت شائع ہونے والا دنیا کا نمایاں ترین روزنامہ عربی اخبار «الشرق الاوسط» ہے، 1978ء میں لندن كي سرزميں پر شروع ہونے والا الشرق الاوسط آج عرب اور بین الاقوامی امور ميں نمایاں مقام حاصل كر چکا ہے جو اپنے پڑھنے والوں کے لئے تفصیلی تجزیے اور خاص اداریے کے ساتھ ساتھ پوری عرب دنیا کی جامع ترین معلومات پیش کرتا ہے- «الشرق الاوسط» دنیا کے کئی بڑے شہروں میں بیک وقت سیٹلائٹ کے ذریعہ منتقل ہونے والا عربی زبان کا پہلا روزنامہ اخبار ہے، اس وقت یہ واحد اخبار ہے جسے معروف بین الاقوامی اداروں کے لئے عربی زبان میں شائع ہونے کے حقوق حاصل ہیں جہاں سے «واشنگٹن پوسٹ»، «یو ایس اے ٹوڈے» اور «گلوبل ویو پوائنٹ» جیسے تین مشہور اخبار شائع ہوتے ہیں، "الشرق الأوسط” چونكہ ايك ترقى پسند اور ہمہ گير خبریں پیش کرنے والا اخبار ہے – لہذا يہ دنیا کا پسندیدہ روزنامہ ہے جو عربی زبان ميں نكلتا ہے- تمام سماجی اور معاشی گروہوں سے تعلق رکھنے والے افراد اس کا مطالعہ کرتے ہيں- « الشرق الاوسط» کی ٹیم نمایاں اور ذی اثر شخصیات کے تفصیلی انٹرویو پیش کرنے کے لئے مشہور ہے، يہ دنیا بھر میں اپنے پڑھنے والوں کو حقائق پر مبنی غیرجانبدارانہ خبریں فراہم کرکے صحافیوں کی ایمان داری اور شفافيت كى تاكيد كرتى ہے۔
«الشرق الاوسط» كو اپنے بے مثال اسلوب كى بدولت عربى زبان ميں نكلنے والے مقامى اور علاقائى سارے روزناموں پر سبقت حاصل ہے – اس کی کامیابی اور مقبولیت کا سہرا اس کے مدیرانہ صلاحیت، کئی سال کى صحافت کا تجربہ اور غیرجانبدارانہ طور پر خبریں پیش کرنی کی خواہش رکھنے والے باصلاحیت اور تجربہ کار صحافیوں، مدیروں اور کالم نگاروں کے سر جاتا ہے۔