یمن کی طرف بھیجے گئے بین الاقوامی سفیر مارٹن گریفتھ کل صنعاء سے روانہ ہوچکے ہیں۔ اقوام متحدہ کے وفد نے اپنے ٹویٹ میں بتایا ہے کہ گریفیتھ نے صنعاء ہوائی اڈے کو دوبارہ کھولے جانے، معاشی صورتحال اور قیدیوں کی رہائی پر مشتمل بھروسہ قائم کرنے کی تدبیروں اور مشوروں کی بحالی کے سلسلے میں پیش رفت حاصل کی ہے اور "عوامی کانفرنس" کے ماتحت ذرائع نے "الشرق الاوسط" کے ساتھ گفتگو کے دوران بتایا ہے کہ بین الاقوامی سفیر نے جینوا میں آئیندہ ہونے والے مشوروں کے ...
رام الله: كفاح زبون
کل یورپی یونین کے ماتحت ایک وفد نے مصر اور فلسطین کے علاقے غزہ کے مابین سرحدی راستے رفح کا دورہ کیا اور اس دوران 2005 کے معاہدے کی تحریر کے مطابق یورپی یونین کی اس سرحدی راہداری کی نگرانی بطور "غیر جانبدار" دوبارہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
یورپی یونین میں میڈیا کے ذمہ دار شادی عثمان نے "الشرق الاوسط" کو بتایا کہ یورپی یونین رفح راہداری دوبارہ شروع کرنے کے لئے تیار ہے جیسا کہ ...