استعفیٰ کے دوسرے دن لبنان میں دوبارہ احتجاج شروع
بیروت: کیرولن عاکوم اور حنان مرھج
وزیر اعظم سعد حریری کے استعفیٰ کے بعد دن بھر لبنانی میدان میں سکون و شانتی رہنے کے بعد، کل رات لبنان میں مظاہرے اچانک دوبارہ شروع ہوگۓ ، جبکہ مستعفی صدر نے اپنے حامیوں سے سکون و شانتی بناۓ رکھنے کو کہا ہے۔ علاقوں میں مظاہروں کی وجوہات مختلف تھیں ، جبکہ مظاہرین نے ٹیکنوکریٹ حکومت تشکیل دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے سینٹرل بیروت میں رینغ برج توڑ دیا ، اور سیاسی رہنماؤں پر اصلاحات نافذ کرنے کے لئے دباؤ ڈالا۔ مظاہرین نے شمالی لبنان میں طرابلس – بیروت شاہراہ کو آہنی رکاوٹوں سے بند کردیا ، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جب تک ان کے تمام مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے ہیں ان کا احتجاج جاری رہے گا۔ (…)(جمعرات 3 ربیع الاول 1441 ہجرى/ 31 اکتوبر 2019ء شماره نمبر 14913)