خادم الحرمین نے امریکی وزیر دفاع سے کی ملاقات… محمد بن سلمان نے ایسپر کے ساتھ اسٹراٹیجک تعاون پر کیا تبادلہ خیال

خادم الحرمین الشریفین کو گذشتہ روز ریاض میں امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر سے ملاقات کرتے ہوۓ دیکھا جاسکتا ہے (واس)
ریاض: «الشرق الأوسط”
خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے کل ریاض میں امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر کا استقبال کیا۔ اس ملاقات میں سعودی – امریکہ دوستانہ تعلقات اور دونوں ممالک کے مابین اسٹراٹیجک تعاون سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسی طرح دونوں فریقوں نے خطے میں تازہ ترین حالات کے علاوہ سیکیورٹی اور دفاع کے متعدد امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ نیز ، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کل امریکی وزیر اسپیر کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد کی ، دونوں فریقوں نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات، دفاعی اور فوجی دونوں پہلوؤں سے متعلق باہمی تعاون کے شعبوں اور متعدد مسائل خاص طور سے ملکی اور علاقائی تازہ ترین پیش رفتوں پر تبادلہ خیال کیا۔ سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے پرسوں امریکی وزیر دفاع سے ملاقات کی تھی ، دونوں فریقوں نے سعودی- امریکہ تعلقات اور دونوں ممالک کے درمیان فوجی اور اسٹراٹیجک تعاون پر تبادلہ خیال کیا تھا ۔(…)(بدھ 24 صفر 1441 ہجرى/ 23 اکتوبر 2019ء شماره نمبر 14913)