عالمی معاشی استحکام کے انڈیکس میں سعودی عرب سرفہرست

.
ریاض: محمد الحمیدی
سعودی عرب کی معیشت نے معاشی استحکام کے انڈیکس کی سطح پر 2019 عالمی اقتصادی فورم کی سالانہ رپورٹ کی درجہ بندی میں نمایاں درجہ حاصل کیا ہے ، یہ اقدام ایسا ہے جو وژن 2030 کی روشنی میں ملک میں نافذ کردہ معاشی پالیسیوں کی بھرپور کامیابی کی تصدیق کرتا ہے۔ اسی طرح جنرل مسابقتی انڈیکس میں سعودی عرب معیشت کی درجہ بندی اس سال تین درجے بڑھ کر 36 ہوگئی ہے جو کہ گذشتہ سال 39 ویں نمبر پر تھی ، جبکہ اس رپورٹ میں 141 ممالک شامل ہیں۔ اس رپورٹ میں , جو عالمی سطح پر معاشی اشاروں کی پیمائش کے سلسلے میں اہم حوالہ شمار ہوتا ہے، اس میں وضاحت کی گئی ہے کہ سعودی عرب نے درجہ بندی میں دو درجہ چھلانگ لگا کر اپنی معیشت کو متنوع بنانے کے راستے میں کامیابی حاصل کرلی ہے ۔(…) (جمعرات 11 صفر 1441 ہجرى/ 10 اکتوبر 2019ء شماره نمبر 14913)