سعودی عرب یمن میں کسی بھی طرح کی صلح کے لیے موثر عمل درآمدگی پر ثابت قدم

سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان کو دیکھا جاسکتا ہے
جدہ: ابراہیم القرشی
سعودی عرب نے یمن کی طرف سے ہونے والے صلح کے اعلان کے لئے اپنی مثبت رائے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہی وہ چیز ہے جسکی کوشش ریاض ہمیشہ کرتا رہا ہے ، اور سعودی عرب نے اس بات پر اپنی ثابت قدمی کا اظہار کیا ہے کہ اس طرح کی صلح کے لئے موثر عمل درآمدگی کی ضرورت ہے ۔ سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے کہا کہ ” سعودی عرب یمن کی طرف سے ہونے والے صلح کے اعلان کو مثبت نظر سے دیکھ رہا ہے ، اور یہی وہ چیز ہے جسکی کوشش سعودی عرب ہمیشہ کرتا رہا ہے، اور انہوں نے صاحب عظمت ولی عہد شہزادہ کی تصدیق کے مطابق یہ امید ظاہر کی ہے کہ اس پر موثر طریقے سے عمل درآمد کیا جائے گا۔ انہوں نے ٹیوٹر پر اپنے اکاؤنٹ کے ذریعے ایک سلسلہ وار ٹوئٹس میں اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی حکومت یمن میں صلح کی بات کرتی ہے اور بحران کی مشکلات سے نکلنے کی کوشش کرنے کا اظہار کرتی ہے ، جبکہ حقیقت میں یہ یمن اور اہل یمن کے ساتھ سستی تجارت اور استغلال ہے ، اس سے قبل ایرانی حکومت نے یمن میں بحران کو بھڑکایا ہے اور اسکے ایندھن کو مسلسل جاری رکھا ہے ۔(…) (ہفتہ 6 صفر 1441 ہجرى/ 5 اکتوبر 2019ء شماره نمبر 14913)