شمالی گورنریٹ حدیدہ میں اتحاد کی ایک خصوصی کارروائی

تركى مالكى
ریاض: ” الشرق الاوسط”
سعودی پریس ایجنسی ( واس) کے مطابق یمنی شرعی قانون کی حمایتی اتحاد کے مشترکہ فورسز کے کمانڈر نے کل صبح اعلان کیا ہے کہ وہ معاندانہ اہداف کے خلاف شمالی گورنریٹ حدیدہ کی خصوصی ہدف بندی کا عمل انجام دیں گے تاکہ بین الاقوامی اور علاقائی سلامتی کے لئے خطرہ پیدا کرنے والے دہشت گرد حوثی میلیشیات سے باخبر رہ سکیں، اور یہ بیان ریموٹ سے چلنے والی اور بم سے بھری ہوئی کشتی کی تباہی اور ہونے والی مزاحمت کے سلسلے میں گزشتہ جمعرات کو کمانڈر کی طرف سے جاری ہم شدہ بیان کے بعد آیا ہے ۔
اتحادی فورسز کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے وضاحت کی ہے کہ یہ تباہ کن اہداف ریموٹ سے چلنے والی کشتیوں میں بارود بھرنے اور جمع کرنے کے لئے 4 جگہوں اور اسی طرح بحری بارودی سرنگوں پر مشتمل ہیں؛ اور یہ جگہیں ان دہشت گردانہ کارروائیوں اور معاندانہ اعمال کو انجام دینے کیلئے استعمال ہوتی ہیں جو جنوبی بحر احمر اور باب المندب کے آبناۓ پر بین الاقوامی تجارت اور شپنگ لائنس کے لئے خطرہ پیدا کرتی ہیں۔(…)(سنيچر 22 محرم 1441 ہجرى/ 21 سبتمبر 2019ء شماره نمبر 14907)