خادم حرمین شریفین: حقیقت فلسطینیوں کے حقوق کو فراموش نہیں کر سکتی ہے

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان ابن عبد العزیز، اردن کے شاہ عب داللہ دوم اور فلسطینی صدر محمود عباس کو دیکھا جا سکتا ہے
جدة – العقبة (اردن): الشرق الاوسط
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے پرزور انداز میں کہا کہ مغربی کنارے کی زمینوں کو ضم کرنے کے سلسلہ میں اسرائیلی وزیر اعظم کی طرف سے ان کی نیت کے اعلان کی وجہ سے فلسطینی عوام کے لئے ایک انتہائی خطرناک کشیدگی کا وجود ہوگا اور اس کی وجہ سے بین الاقوامی عرف اور اقوام متحدہ کے قرارداد کی کھلم کھلم خلاف ورزی ہوگی اور خادم حرمین شریفین نے اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے کی جانے والی کوشش فلسطینی عوام کے حقوق کو فراموش نہیں کر سکتی ہے۔
شاہ سلمان کی طرف سے یہ ساری باتیں اس وقت سامنے آئیں جب انہوں نے گذشتہ روز فلسطینی صدر محمود عباس کے ساتھ ٹیلیفون کے ذریعہ بات چیت کی اور کہا کہ ان کا ملک اس اعلان کی مذمت کرتا ہے اور اسے مسترد کرتا ہے۔
دوسری طرف فلسطینی صدر نے فلسطینی مسئلہ میں خادم حرمین شریفین کی کوششوں کو سراہا ہے اور فلسطین کے بارے میں سعودی عرب کے مستقل، مستحکم اور مضبوط موقف کی بھی تعریف کی ہے۔(۔۔۔)
جمعہ 14 محرم الحرام 1441 ہجری – 13 ستمبر 2019ء – شمارہ نمبر [14899]