حمدوک اپنے پہلے غیر ملکی دورہ پر جوبا پہنچے

ڈاکٹرعبد اللہ حمدوک کو دیکھا جا سکتا ہے
خرطوم: محمد أمين ياسين – لندن: مصطفى سري
کل سوڈانی وزراء کونسل نے ڈاکٹر عبد اللہ حمدوک کی زیر صدارت منعقد ہونے والے اپنے پہلے اجلاس میں عبوری حکومت کے پہلے 200 دن کے دوران ترجیحی طور پر 10 مسائل کو متعین کیا ہے۔
حکومت کے ترجمان اور وزیر اطلاعات وثقافت فیصل محمد صالح نے کہا کہ کابینہ کے اجلاس میں ان امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا ہے جن کے سلسلہ میں عبوری حکومت کے متعدد ادارے کام کریں گے اور ان میں خاص طور پر جنگ کو روکنا ہے، ایک منصفانہ اور جامع امن کا قیام کرنا ہے، معاشی بحران سے نمٹنا ہے، آزادیوں پر پابندی والے قوانین کو منسوخ کرنا ہے، عدلیہ کی آزادی کی حفاظت کرنی ہے، عبوری انصاف کا قیام عمل میں لانا ہے، اور کریک ڈاون، بدعنوانی کا مقابلہ کرنے، خواتین اور نوجوانوں کے کردار کو مستحکم کرنے، ملک کو مستحکم کرنے اور متوازن بیرونی تعلقات استوار کرنے جیسے جرائم کی تحقیقات کے لئے ایک آزاد تحقیقاتی کمیشن قائم کرنا ہے۔
بدھ 12 محرم الحرام 1441 ہجری – 11 ستمبر 2019ء – شمارہ نمبر [14897]