نصراللہ: خامنئی ہمارے قائد اور آقا ہیں

لبنانی حزب اللہ کے سکریٹری جنرل حسن نصراللہ کو دیکھا جا سکتا ہے
بیروت: الشرق الاوسط
لبنان کے حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ نے ایک بار پھر اس بات سے آگاہ کیا ہے کہ ایران کے خلاف ہونے والی کسی بھی قسم کی جنگ کی وجہ سے پورے خطے میں آگ بھڑک اٹھے گی اور اسرائیل کا خاتمہ ہو جائے گا اور انہوں نے پرزور انداز میں یہ بھی کہا کہ ہم غیر جانبدار نہیں ہوں گے۔
عاشورہ کے موقع پر بیروت کے جنوبی نواحی علاقے میں ایک بڑے اسکرین پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم یہاں لبنان سے پوری دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ ہمارے امام، ہمارے قائد، ہمارے آقا، ہمارے پیارے اور ہمارے اس زمانہ کے حسین عظیم الشان آیت اللہ سید علی حسینی خامنئی ہیں اور ایران کے اندر اسلامی جمہوریہ ایک محور ہے، اس کا مرکزی مرکز ہے اس کا سب سے مضبوط حامی ونگہبان ہے۔(۔۔۔)
بدھ 12 محرم الحرام 1441 ہجری – 11 ستمبر 2019ء – شمارہ نمبر [14897]