حزب اللہ کے ساتھ معاملہ کرنے والے ایک بینک پر واشنگٹن کی پابندی
تل ابيب: نظير مجلي – واشنگٹن – بيروت: الشرق الاوسط
پیر کو امریکہ نے حزب اللہ کے ساتھ معاملات کرنے کے شبہے میں لبنان کے اندر جمال ٹرسٹ بینک اور اس سے وابستہ کمپنیوں پر پابندیاں عائد کی ہے اور جیسا کہ امریکی محکمہ خزانہ نے بتایا ہے کہ یہ بینک خود کش حملہ کرنے والے افراد کی فیملیوں کو پیسہ ٹرانسفر کیا کرتا تھا اور وزارت نے مزید ان چار افراد پر بھی پابندیاں عائد کردی ہے جن کے بارے میں اس کا کہنا ہے کہ یہ لوگ ایرانی پاسداران انقلاب سے پیسہ لے کر حزب اللہ کے توسط سے فلسطینی تحریک حماس تک منتقل کررہے تھے۔
اسی سلسلہ میں لبنان میں بینکوں کی ایسوسی ایشن نے اپنے اس اقدام پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور ایک بیان میں پرزور انداز میں کہا ہے کہ اس کارروائی سے بینک کے شعبے تر کسی بھی طرح کا کوئی اثر نہیں ہوگا اور ایسوسی ایشن نے اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ بینک میں جمع کرنے والے کے تمام پیسے جمال ٹرسٹ بینک کے پاس محفظ ہیں اور اس بات کی تعریف بھی کی ہے کہ لبنان کی بینک اس صورتحال سے نمٹنے کے لئے تمام ضروری اقدامات اٹھانے کی اہلیت ویسے ہی رکھتی ہے جیسا کہ اس سے پہلے ہو چکا ہے۔(۔۔۔)