بیلسٹک میزائل کے سلسلہ میں ایران کے خلاف امریکی پابندیاں

پرسو خلیج میں طیارہ بردار بحری جہاز ابراہم لنکن سے پرواز کرنے کے لئے تیار ایف 18 جہاز کو دیکھا جا سکتا ہے
واشنگٹن – لندن: الشرق الاوسط
کل امریکہ نے ایرانی حکومت اور پاسداران انقلاب سے منسلک دو نیٹ ورکوں پر پابندیاں عائد کی ہے کیونکہ یہ دونوں نیٹ ورک امریکی اور بین الاقوامی پابندیوں سے دور تھے اور یہ ایران کے میزائل پروگرام سے وابستہ افراد کو ٹیکنالوجی اور اس کے اجزاء کی فراہمی کر رہے تھے۔
دہشت گردی اور مالی انٹیلیجنس کے معاملات سے متعلق امریکی وزارت خزانہ کے سیکرٹری سیگل مینڈیلکر نے کہا کہ ایرانی حکومت بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے پروگرام کو مضبوط بنانے کی کوششوں کو چھپانے کے لئے پیچیدہ منصوبوں کو استعمال کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور امریکی حکومت مسلسل ان تمام کوششوں کو ناکام بناتی رہے گی۔
مینڈیلکر نے مزيد کہا کہ ہم دنیا بھر کی حکومتوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنے طرز عمل کو چھپانے والی تہران حکومت کی کوششوں کو بے نقاب کریں اور وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان ممالک کی کمپنیاں اور ان کے مالیاتی ادارے ایران کی سرگرمیوں میں آسانی پیدا نہیں کریں گی۔(۔۔۔)
جمعرات 28 ذی الحجہ 1440 ہجری – 29 اگست 2019ء – شمارہ نمبر [14884]