ایران کی طرف سعودی عرب کو دوبارہ دھمکی اور حوثیوں کے حملوں کا اعتراف

کل سوشل نیٹ ورک پر حوثی ذرائع ابلاغ کی طرف سے گمان کردہ میزائلوں کی تصویر کو دیکھا جا سکتا ہے
لندن: الشرق الاوسط
کل ایران نے سعودی عرب کے خلاف دوبارہ دھمکیوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے اور اس سلسلہ میں حوثیوں کی طرف سے ہونے والے حملوں کا بھی اعتراف کیا ہے اور ایرانی پاسداران انقلاب کے صدر میجر جنرل حسین سلامہ نے کہا کہ سعودی عرب کے تمام ایئرپورٹ یمنی میزائل اور ڈرون جہاز کے نشانہ پر ہیں اور اس میں اشارہ یمن کے حوثیوں اور وہاں ایران کے ہمنواؤں کی طرف ہے۔
سلامہ نے یہ بھی کہا کہ سعودی عرب کے ایئرپورٹ اور تیل سے متعلق اشیاء پرامن نہیں ہیں اور ایران کی تسنیم نامی ایجنسی نے ایسا بیان دیا ہے۔
اسی سلسلہ میں حوثی میلیشیاؤں نے اپنے فوجی ترجمان یحی سریع کی زبانی کل فاطر ون اور ثاقب ون نامی دو فضائی دفاعی ہتھیار کا انکشاف کیا ہے اور ایران کی طرف سے مدد کردہ جماعت نے دعوی کیا کہ وہ سنہ 2017 سے ان میزائل کا استعمال کر رہی ہے اور وہ جنگی جہازوں کا مقابلہ کرنے میں کامیاب ہے۔(۔۔۔)
اتوار 24 ذی الحجہ 1440 ہجری – 25 اگست 2019ء – شمارہ نمبر [14880]