کشمیر کی سرحد پر چھڑپیں اور پرسکون ماحول کے لئے اقوام متحدہ متحرک

کل اپنے ملک کی آزادی کی خوشی کی مناسبت سے اپنی بات پیش کرتے ہوئے ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کو دیکھا جا سکتا ہے
اسلام آباد: جمال اسماعیل ۔ لندن: الشرق الاوسط
کل پاکستانی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس کے اور ہندوستانی فوج کے درمیان کشمیری حد فاصل کی لمبائی پر واقع نگرانی کے چند پوائنٹ پر توپ کے ذریعہ حملہ کیا گیا ہے جس میں تین پاکستانی فوج ہلاک ہوئے ہیں اور یہ بھی واضح کیا کہ اس نے بھی اس حملہ کا جواب ہندوستانی فوج پر سخت حملہ سے دیا ہے اور اس حملہ میں تین ہندوستانی فوج بھی ہلاک ہوئے ہیں۔
اس حملہ کے بعد اقوام متحدہ بھی حرکت میں آگیا ہے اور اس سے قبل پاکستانی وزیر اعظم عمران خان آگاہ کیا تھا کہ کشمیر کے پاکستانی حصہ میں ہندوستان کی طرف سے ایک منصوبہ تیار ہے اور انہوں نے یہ بھی کہا کہ نریندر مودی انتظامیہ کی وسعت والی پالیسی کا مقصد دنیا کی نگاہ اپنی طرف مبذول کرنا ہے جبکہ ہندوستانی کشمیر میں وہاں کے لوگ قید وبند کی زندگی گذار رہے ہیں کیونکہ ان پر دھارا 144 لاگو کر دیا گیا ہے اور لوگوں کو باہر نکلنے سے منع کر دیا گیا ہے اور انٹرنیٹ اور فون وغیرہ کی ساری سہولیتیں بند کر دی گئی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی فوج کو انٹیلیجنس کے ذریعہ معلوم ہوا ہے کہ ہندوستان کشمیر کے پاکستانی حصہ پر حملہ کرنا چاہتا ہے کیونکہ ہندوستان نے کشمیر کے اپنے علاقہ میں کافی فوج کو جمع کر دیا ہے اور علاقہ کے اندر نسل کشی کی بھی دھمکی دی ہے۔(۔۔۔)
جمعہ 15 ذی الحجہ 1440 ہجری – 16 اگست 2019ء – شمارہ نمبر [14871]