مشترکہ کام کی سطح کو بڑھانے کے لئے امریکی فورسز کے استقبال کے سلسلہ میں سعودی عرب کی منظوری

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان ابن عبد العزیز کو دیکھا جا سکتا ہے
ریاض: الشرق الاوسط
کل سعودی عرب کی وزارت دفاع کے ایک ذمہ دار نے واضح کیا ہے کہ ریاستہائے متحدہ امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے مشترکہ تعاون کے آغاز کرنے اور ملک کی امن وسلامتی اور استقرار واستحکام کی حفاظت کو مضبوط بنانے کے لئے تمام فوجی فورسز کے اعلی کمانڈر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان ابن عبد العزیز نے ملک کی امن وسلامتی اور استقرار واستحکام کی حفاظت کے سلسلہ میں مشترکہ کام کی سطح کو بڑھانے کے لئے امریکی فورسز کے استقبال کی منظوری دے دی ہے۔
خادم حرمین شریفین کے اس فیصلہ میں اس بات کی تاکید ہے کہ امریکہ اور سعودی عرب کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے اور دونوں ملک کے درمیان تعاون مزید بڑھے گا اور باخبر ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ سعودی عرب کی طرف سے امریکی فورسز کا استقبال دونوں ملکوں کے مابین فوجی تعاون کو مسلسل قائم رکھنا ہے اور اس کا مقصد ایران پر مزید دباؤ ڈالنا ہے اور اسے مزید کشیدگی پیدا کرنے سے باز رکھنا ہے۔(۔۔۔)
ہفتہ 17 ذی قعدہ 1440 ہجری – 20 جولائی 2019ء – شمارہ نمبر [14844]