ایرانی تیل کی پابندیوں کے دائرہ میں یورپ داخل
لندن: عادل السالمی
ایرانی تیل کے خلاف لگائے جانے والی پابندیوں کے دائرہ میں یورپ داخل ہو گیا ہے کیونکہ کل برطانوی بحریہ نے طارق پہاڑ کے سامنے ایک ایرانی ٹینکر کو اس شبہ میں روک دیا کہ کہیں اس میں شام کی طرف تیل تو نہیں بھیجا جا رہا ہے۔
طارق پہاڑ کی حکومت نے ایک سرکاری بیان میں کہا کہ اس کے پاس چند اسباب ہیں جن سے معلوم ہوا ہے کہ گریس ون نامی ٹینکر میں کچا تیل ہے جو صاف کرنے کے لئے شام کے بانیاس ریفائنری بھیجا جا رہا ہے۔
طارق پہاڑ کے وزیر اعظم فابیان بیکارو نے کہا کہ وہ ریفائنری ایک ایسے ادارہ کا ہے جو ان پابندیوں کے دائرہ میں ہے جو شام پر یورپ یونین کی طرف سے لگائی گئیں ہیں اور اسپین کے وزیر خارجہ کے کام کو انجام دینے والے جوسیپ پوریل نے کہا کہ اس بڑے ٹینکر کو اس وجہ سے روکا گیا ہے کیونکہ امریکہ نے برطانیہ سے اسے روکنے کا مطالبہ کیا تھا۔(۔۔۔)
جمعہ 02 ذی قعدہ 1440 ہجری – 05 جولائی 2019ء – شمارہ نمبر [14829]