امریکہ کی طرف سے اسد کی انتظامیہ کے سولہ افراد پر پابندی عائد

کل قاہرہ میں وزیر سامح شکری کو امریکی سفیر جیمس جیوری کا استقبال کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے
قاہرہ: سوسن ابو حسین ۔ واشنگٹن: الشرق الاوسط
کل ریاستہائے متحدہ نے شامی انتظامیہ کے قریبی سولہ افراد پر شام سے متعلق نئی پابندیاں عائد کی ہے۔
امریکی وزارت خزانہ نے کل اپنے الیکٹرانک ویب سائٹ پر ایک بیان میں کہا کہ ریاستہائے متحدہ نے ایک نمایاں شامی تاجر سامر فوز، ان کے دو حقیقی بھائی عامر اور حسین اور ساحلی شہر لاذقیہ میں ان کی فیملی کی امان نامی کمپنی پر پابندیاں عائد کی ہے اور ان فریق کا شامی صدر بشار الاسد سے بہت زیادہ تعلق ہے اور واشنگٹن کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان لوگوں نے جائداد میں اضافہ کرکے ان لاکھوں لوگوں کے خلاف جرم کیا ہے جو جنگ کی وجہ سے بھاگ گئے ہیں اور ان لوگوں نے ان کی زمینوں پر قبضہ کر لیا ہے۔(۔۔۔)
بدھ 08 شوال المکرم 1440 ہجری – 12 جون 2019ء – شمارہ نمبر [14806]