ایرانی پاسداران انقلاب کا صفایا کرنے کے لئے امریکی پابندیوں میں سختی
واشنگٹن: ہبہ القدسی ۔ لندن: الشرق الاوسط
ایران اور ریاستہائے متحدہ کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرنے کے لئے جاپانی وزیر اعظم چینرو آبی کی طرف سے ایران کے ہونے والے دورہ کے انتظار کے چند دن قبل کل واشنگٹن نے تہران پر نئی پابندیاں لگا دی ہے جبکہ ایران کے حالیہ موقف میں کچھ نرمی دیکھی گئی ہے لیکن ان پابندیوں میں خاص طور پر پاسداران انقلاب کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
امریکی وزارت خزانہ نے ایسی پابندیوں کا اعلان کیا ہے جن میں پیٹرو کیمیکل والی پاسداران انقلاب کی سب سے بڑی کمپنی، اس کے علاوہ دیگر 39 کمپنیوں اور فروخت کرنے والے ایجنٹوں کو نشانہ بنایا گیا ہے اور وزارت نے یہ بھی کہا کہ پیٹرو کیمیکل گروپ خاتم الانبیاء نامی کمپنی کو مالی امداد فراہم کرتا ہے اور یہ پاسداران انقلاب کا انجینیئرنگ گروپ ہے۔(۔۔۔)
ہفتہ 04 شوال المکرم 1440 ہجری – 08 جون 2019ء – شمارہ نمبر [14802]