تہران واشنگٹن سے مخاطب: یورینیم کی افزائش جاری رہے گی
لندن: الشرق الاوسط
ایرانی جوہری پروگرام کے خلاف مزید قیود لگانے کے سلسلہ میں امریکہ کی طرف سے ہونے والی مزید نقل وحرکت کی صبح پارلیمنٹ کے صدر علی لاریجانی نے کل کہا کہ تہران جوہری معاہدہ کی بنیاد پر یورینیم افزائش کی کاروائی اور بھاری پانی کی پیداوار مسلسل کرتا رہے گا۔
واشنگٹن نے پرسو تہران کو اپنے بوشہر پلانٹ کی توسیع نہ کرنے اور کم افادیت والے یورینیم کی پیداوار بند کرنے پر مجبور کرنے کے لیے نقل وحرکت شروع کر دی ہے اور امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو نے ازسر نو کہا کہ جوہری معاہدہ کے مطابق سہولیات چین اور برطانیہ کو حاصل ہیں کہ وہ اراک ریکٹر کو دوبارہ ڈیزائن کر سکتے ہیں اور اس کی وجہ سے بلوٹونیم کی پیداوار ایک سخت کام ہوگا۔(۔۔۔)
اتوار 30 شعبان المعظم 1440 ہجری – 05 مئی 2019ء – شمارہ نمبر [14768]