فوج کے کمانڈر کی تنقیدوں کے سلسلہ میں ایک جزائری جنرل کے ساتھ تحقیقات
جزائر: بوعلام غمراسہ
جزائر میں عدالتی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ کل دار الحکومت میں تحقیقی قاضی کے سامنے پیش ہونے کے وقت قومی امن وسلامتی کے سابق ڈائریکٹر جنرل عبد الغنی ھامل سے سابقہ اس بیان کے سلسلہ میں سوال کیا گیا جس میں فوج کے کمانڈر احمد قاید صالح کی تنقید کی گئی تھی اور اس بیان کا تعلق اس بات سے تھا کہ چند شہریوں اور فوجی ذمہ داروں نے مل کر سات سو کیلو کوکین کا دھندا کیا ہے جسے گذشتہ سال اسپین کے راستے برازیل سے لایا گیا ہے۔(۔۔۔)
جمعہ 28 شعبان المعظم 1440 ہجری – 03 مئی 2019ء – شمارہ نمبر [14766]