عراق میں ایران اور امریکہ کے درمیان مقابلہ

بغداد میں امریکی سفارت خانہ کی عمارت کو تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے
بغداد: فاضل النشمی
بغداد میں ایک طرف سے واشنگٹن نے اپنے سفارت خانہ کے ذریعہ اور دوسری طرف سے تہران سے قریب عراقی رہنماؤں نے پچھلے چند دنوں کے دوران ایک دوسرے کو دشمنی پر مشتمل پیغام بھیجے ہیں اور ان پیغامات سے معلوم ہوتا ہے کہ ایران اور ریاستہائے متحدہ کے درمیان کے تعلقات میں کس قدر کشیدگی ہے اور ممکن ہے کہ آئندہ دنوں میں عراق کی سرزمین پر اس کا انکشاف ہوگا۔
ایران کے خلاف امریکہ کی طرف سے بھیجے جانے والے پیغامات کو واشنگٹن کے سفارت خانہ نے اپنے فیس بک کے صفحہ پر نشر کیا ہے اور ان پیغامات میں بڑی شدت کے ساتھ ایرانی اعلی رہنماء علی خامنئی پر حملہ کیا گیا ہے اور ان پر بدعنوانی کا الزام لگایا گیا ہے اور اس الزام کے جواب میں ہادی العامری کی قیادت میں فتح اتحاد نے ایک بیان جاری کیا جس میں اس منشور کو نامقبول ظلم وزیادتی سمجھا گیا ہے۔(۔۔۔)
اتوار 23 شعبان المعظم 1440 ہجری – 28 اپریل 2019ء – شمارہ نمبر [14760]