الحلبوسی: امریکیوں کی بقاء عراق کی ضمانت ہے

عراقی پارلیمنٹ کے صدر محمد حلبوسی کو دیکھا جا سکتا ہے
واشنگٹن: ایلی یوسف
عراقی پارلیمنٹ کے صدر محمد الحلبوسی نے الشرق الاوسط کے ساتھ ہونے والی گفتگو میں پرزور انداز میں کہا کہ امریکی وجود عراق کے لئے ضمانت کے مانند ہے اور انہوں نے اشارہ کیا کہ امریکی فورسز کی نکالے جانے کی دعوت دینے والے قانونی مسودہ کو پیش کرنے کے سلسلہ میں بعض جماعتوں کی طرف سے صادر ہونے والی تجویزیں گفت شنید کے دائرہ سے مکمل طور پر خارج کر دیا گیا ہے۔
الحلبوسی نے واشنگٹن کے اندر عراقی سفارت خانہ میں ہونے والی گفتگو میں کہا کہ عراق میں امریکی وجود کے سلسلہ میں تین عراقی صدارت اور تمام سیاسی پارٹیوں نے منظور کیا ہے۔
انہوں نے اشارہ کیا کہ واشنگٹن کی قیادت میں اتحاد کی فورسز کو واپس بھیجنے کا مطالبہ دہشت گردی کے مفاد میں مشکل ہے بلکہ ان کی بقاء ہی میں عراق کی ضمانت ہے اور غیر ملکی مداخلت کا مقابلہ کرنے میں ان سے مدد مل رہی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ راز کو فاش کرنا نہیں قرار دیا جا سکتا ہے اگر ہم یہ کہیں کہ ایرانی مداخلت کے سلسلہ میں ابھی اطمینان نہیں ہے اور انہوں سوال کرتے ہوئے کہا کہ تہران کی مداخلت کو عراق کے اندر یا علاقہ کے اندر کیسے ختم کیا جائے۔(۔۔۔)
اتوار 24 رجب المرجب 1440 ہجری – 31 مارچ 2019ء – شمارہ نمبر [14733]