جزائر کی تحریک کی طرف سے حکومت کرنے والی پارٹی کی مشارکت کا انکار

کل دار الحکومت میں مظاہرات کے دوران اہل جزائر کو ملک کا علم لے کر صدر بوتفلیقہ کی معزولی کا مطالبہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے
جزائر: بوعلام غمراسہ
جزائر میں حکومت کرنے والی پارٹیوں کے رہنماؤں کو عوامی تحریک کی طرف سے طاقتور پیغام پہنچے ہیں کہ مظاہرات میں ان کی شرکت مکمل طور پر مسترد ہے۔
نیشنل لبریشن فرنٹ پارٹی کے کوآرڈینیٹر معاذ بو شارب اس بات کو سمجھ کر سڑک پر نکلنے سے باز آگئے ہیں جبکہ انہوں نے اعلان کیا تھا کہ وہ کل اس مظاہرہ میں شریک ہوں گے جس میں ہزاروں لوگ دار الحکومت میں جمع ہوئے تھے اور جہاں تک ہمنوا دیگر پارٹیوں کے رہنماؤں کی بات ہے وہ تو منظرنامہ سے مکمل طور پر چھپ چکے ہیں۔(۔۔۔)
اس موجودہ انتظامیہ کی معزولی کا مطالبہ کرنے والے ملین افراد کا اپنے موقف پر قائم رہنے کی وجہ سے چند نگرانی کرنے والے افراد کی طرف سے یہ اطلاع ملی ہے کہ اب کوئی ایسا قومی سیمینار کرنا ناممکن ہے جس میں نئے دستور کے اس مسودہ اور نئی صدارت کی اس تاریخ کی بات کی جائے جس کا اعلان صدر بوتفلیقہ نے گیارہ مارچ کو کیا تھا۔(۔۔۔)
ہفتہ 16 رجب المرجب 1440 ہجری – 23 مارچ 2019ء – شمارہ نمبر [14725]