پومپیو: یمن کے مسئلہ کو ختم کرنے میں سعودی عرب کی قیادت میں اتحاد کی مدد
واشنگٹن: ہبہ القدسی
امریکی وزیر خارجہ مایک پومپیو نے کل کہا کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی انتظامیہ سعودی عرب کی قیادت میں یمن کے اندر قانونی حکومت کی مدد کرنے والے عرب اتحاد کو امریکی امداد پر پابندی لگائے جانے کے مخالف ہے۔
پومپیو نے ایک پریس کانفرنس میں کہا یمنی عوام کی پریشانی جنگ میں ہمارے شریکوں کے راستہ کو بند کرکے کم نہیں ہوگی لیکن یہ اس وقت کم ہوگی جب ہم انصاف پر مبنی امن وسلامتی کے قیام کے مقصد سے ایران کی طرف سے مدد کردہ انتہاپسندوں کو سکشت دیں گے۔(۔۔۔)
ہفتہ 09 رجب المرجب 1440 ہجری – 16 مارچ 2019ء – شمارہ نمبر [14718]