اتحاد کی طرف سے دیگر فورسز پر مشرقی شام میں شہریوں کو قتل کرنے کا الزام عائد

کچھ سڑکوں اور مارکیٹوں کو بحال کرنے میں حصہ لینے کے لئے دیر الزور شہر کے اندر اقوام متحدہ کے ایک وفد کو دیکھا جا سکتا ہے
لندن – بروت: "الشرق الاوسط”
تنظیم داعش کے خلاف بین الاقوامی اتحاد میں امریکی سفیر بریٹ ماکگورک نے کل کہا کہ شہریوں کی صفوں میں ہونے والے نقصانات اور اتحاد کی طرف منسوب کردہ حملوں کے قصے حقیقت سے خالی ہیں جبکہ اتحاد نے اس بات ہی سے انکار کیا ہے کہ اسی کے حملوں ہی نے مشرقی شام میں داعش کے آخری جگہ کو نشانہ بنایا ہے جن میں کئی شہری شہید ہوئے ہیں اور اس نے ملک میں موجود دیگر فورسز پر اس کا الزام عائد کیا ہے اور اس کا اشارہ شامی انتظامیہ کی فورسز ہیں۔
ماکگورک نے اپنے ٹویٹر کے صفحہ پر ٹویٹ کیا ہے کہ دیگر تمام فورسز پر لازم ہے کہ وہ نہر کے ذریعہ فوری طور پر جنگ بند کر دے اور اس میں اشارہ شامی فورسز اور اس کے ہمنواوں کی طرف ہے جو نہر فرات کے مغربی کنارہ کے پاس موجود ہیں اور تنظیم کی آخری جگہ نہر فرات کے مشرقی جانب ہے جہاں سے دیرو الزور نامی شہر دو حصوں میں تقسیم ہو جاتا ہے۔(۔۔۔)
پیر 11 ربیع الاول 1440 ہجری – 19 نومبر 2018ء – شمارہ نمبر [14501]