قومی فوج کے ساتھ ادلب کی جنگ میں داخل ہونے کے لئے شمال کی ٹکڑیاں تیار

کل شمال شام کے الباب شہر کے اندر مخالف ٹکڑیوں سے نکلی ہوئی قومی فوج کے اہلکار کو دیکھا جا سکتا ہے
بیروت: کارولین عاکوم انقرہ : سعید عبد الرازق
شمالی شام میں شامی مخالف جماعتیں ترکی کی مدد سے ایک قومی فوج تیار کرنے کا کام کر رہی ہیں اور ممکن ہے کہ یہ فوج صدر بشار الاسد کی طرف سے ملک کے مغربی شمال پر دوبارہ قبضہ کرنے کے سلسلہ میں بہت حد تک رکاوٹ بنے گی اور اسی کے ساتھ انتظامیہ کے نقل وحرکت کو دیکھتے ہوئے ادلب جنگ کی تیاری بھی شروع ہو چکی ہے۔
مخالف جماعتوں کو ایک چیلنج کا سامنا ہے اور وہ ایک فرنٹ میں سب کا متحد ہونا ہے جبکہ آج شامی شمال میں دو بنیادی جماعتیں ہو گئیں ہیں اور وہ قومی فوج اور آزادی کی قومی فرنٹ ہیں اور ایسا لگ رہا ہے کہ یہ دونوں بہت قریب ہیں اور ادلب کے ایک فوجی ذمہ دار نے "الشرق الاوسط” سے گفتگو کے دوران کہا کہ دونوں فریق کے متحد ہو جانے کے سلسلہ میں رہنمائی ہو رہی ہے اور اس بات کی بھی وضاحت کی ہے کہ دونوں جماعتوں کا مل جانا کوئی دور نہیں ہے اور ترجیحی طور پر بتایا ہے کہ یہ کام قومی فوج کے نام کے ماتحت ہوگا اور اس بات کی بھی تاکید کی کہ یہ فوج شام کو آزاد کرانے کی فرنٹ میں ہرگز شامل نہیں ہوگی۔
پیر – 02 ذی الحجہ 1439 ہجری – 13 اگست 2018ء شمارہ نمبر (14503)