اب عدن میں جنگ نہیں: بن دغر
ریاض کا حدیدہ کے راستے تہران کا حوثیوں کو ہتھیاروں کی اسمگل کرنے کا الزام

یمنی وزیر اعظم کل عدن میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ساتھ مشاورتی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے (سبا)
ظہران – عدن: "الشرق الاوسط”
یمن کے وزیر اعظم ڈاکٹر احمد عبید بن دغر نے یقین دہانی کی ہے کہ وہ اور ان کے حکومتی اراکین عدن لوٹ آئے ہیں تاکہ ” گذشتہ دو سالوں میں حاصل شدہ کامیابیوں کو برقرار رکھا جائے، عوام کے مفادات، ان کی زندگی اور امن کو مزید نقصان سے محفوظ کر کے اور اس صورت حال کو بگڑنے سے بچایا جا سکے”۔
کل عدن میں یمنی وزیر اعظم نے ہائر ایجوکیشن کی وزارت کی جانب سے منظم کردہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ساتھ مشاورتی اجلاس میں کہا: "حکومت کی وجہ سے عدن میں بار بار جنگ و خون ریزی نہیں ہوگی”۔ انہوں نے مزید کہا: "ہم امن و امان کی خرابی کو روکنے کے لئے بھرپور کوشش کریں گے”۔ (۔۔۔)
دوسری جانب، یمن میں سعودی عرب کی طرف سے انسانی ہمدردی کی کاروائیوں کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر محمد آل جابر نے الزام عائد کیا ہے کہ "ایران کے ماتحت دہشت گرد حوثی ملیشیا حدیدہ بندرگاہ کا غلط استعمال کرتے ہوئے ہتھیار اور بیلسٹک میزائل اسمگل کر رہی ہیں، جس سے سعودی عرب، خطے اور بحر احمر میں بین الاقوامی پانیوں کو خطرے سے دوچار کر رہے ہیں”۔ (۔۔۔)