اقوام متحدہ کی طرف سے یمن میں ایک نئی سیاسی طریقۂ کار کا وعدہ
ریاض میں ہادی سے ملاقات کرکے گریفیت نے اپنا مشن شروع کیا
ریاض – "الشرق الاوسط”
اقوام متحدہ کے نئے سفیر مارٹن گریفیث نے یمن کے اندر امن وسلامتی قائم کرنے کے سلسلہ میں کل ریاض سے صدر عبد ربہ منصور ہادی اور ان کی قانونی حکومت کے ارکان سے ملاقات کرکے اپنے مشن کا آغاز کیا ہے اور برطانوی نژاد گریفیث نے ملاقات سے قبل اپنے بیان میں کہا کہ وہ یمن کے مختلف فریقوں کے درمیان وسیع پیمانہ پر سیاسی کاروائی کرنے کے سلسلہ میں کام کریں گے اور اس کا آغاز اسی نقطہ سے ہوگا جسے اسماعیل ولد الشیخ نے مذاکرات کے سابقہ مرحلہ میں مکمل کیا تھا۔
اقوام متحدہ کے سفیر نے تمام فریقوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تمام قربانیاں پیش کریں جن کی وجہ سے دائمی طور پر ایسی امن وسلامتی کے معاہدہ تک پہنچنا مشکل ہو رہا ہے جو ایران کی طرف سے مدد کردہ بغاوت کو ختم کر سکے۔(۔۔۔)
بدھ – 4 رجب 1439 ہجری – 21 مارچ 2018ء شمارہ نمبر: (14358)