ابو الفتوح دہشت گردی کی فہرست میں شامل
"اخوان” کے ساتھ تعلق کے الزام میں گرفتار کئے جانے کے چند روز بعد

عبد المنعم ابو الفتوح (رویٹرز)
قاہرہ: محم نبیل حلمی
مصر نے کل جاری ہونے والے عدالتی حکم نامے پر عمل درآمد کرتے ہوئے سابق صدارتی امیدوار عبد المنعم ابو الفتوح کو "دہشت گردوں” کی فہرست میں ڈال دیا ہے۔ جبکہ یہ فیصلہ انہیں جماعت "اخوان” سے منسلک ہونے کے الزام پر تحقیق کے لئے 15 روزہ حراست کے حکم کے چند روز بعد ہے۔ اگرچہ وہ اس (جماعت) کی رکنیت سے 7 سال قبل دستبردار ہوگئے تھے اور اس کے بعد مضبوط مصر پارٹی کی بنیاد رکھی تھی۔ (۔۔۔)