شام کی فضا میں "پروازوں کو کنٹرول” کرنے کے لئے روسی کوششیں
غوطہ دمشق میں حکومت کی شدید بمباری میں ہلاکتیں اور زخمی

دو بچے کل مشرقی دمشق میں غوطہ کے علاقے دوما میں ایک تباہ شدہ عمارت کے سامنے سے گزر رہے ہیں (رویٹرز)
تل ابیب – ماسکو – لندن: "الشرق الاوسط”
روسی وزیر خارجہ سیرگی لافروف نے یقین دہانی کی ہے کہ شام میں روس اور ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے فوجی ذرائع کے مابین پروازوں کے تصادم سے بچنے کے لئے "بہتر انداز میں کام جاری ہے”۔ دریں اثنا روسی حکام نے کہا ہے کہ ماسکو "قیام امن کی خاطر تمام ممالک کے ساتھ تعاون کرنے کو تیار ہے”۔
مغربی سفارتی ذرائع نے بتایا ہے کہ جولان پر ایرانی "ڈرون” طیارے کو اسرائیل کی طرف سے گرائے جانے کے بعد "شام میں پروازوں کو منظم” کرنے کے لئے شام میں پروازوں کو کنٹرول کرنے والی حمیمیم روسی بیس سے "ہاٹ لائن” کے ذریعے تل ابیب سے اور تہران و دمشق کے "آپریٹنگ روم” کے مابین رابطے تیز کر دیئے گئے ہیں۔ جبکہ اسرائیل نے ہفتے کے روز شام کے وسط میں ایرانی ٹھکانوں پر سخت بمباری کی ہے۔ (۔۔۔)
دریں اثنا، "شام میں انسانی حقوق کی رصد گاہ” کے مطابق ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب مشرقی غوطہ کے علاقے پر شامی حکومت کی جانب سے سخت بمباری کے نتیجے میں کم سے کم 6 شہری جان بحق جن میں دو بچے بھی شامل ہیں۔