روس کی رہنمائی میں "سوچی” اختلافات کا حل
شام کی "آئینی کمیٹی” کا قیام اور انتظامیہ کی طرف سے کئے جانے والے "کیمیاوی” اور غوطہ حملہ کے درمیان پہلا رابطہ

کل روس کے اندر سوچی میں ہونے والے شام کی قومی ڈائیلاگ کانفرنس کا افتتاحی اجلاس (اے ایف پی)
ماسکو: طہ عبد الواحد – لندن: "الشرق الاوسط”
روس نے کل سوچی میں شام کی قومی ڈائیلاگ کانفرنس منعقد کرکے ان اختلافات کو حل کیا ہے جو شامی مشارکین اور کانفرنس کے محافظ ممالک ایران اور ترکیا کے درمیان ہوئے تھے اور ماسکو اقوام متحدہ کے ساتھ ہوئے معاہدہ میں بھی کامیاب ہو گیا ہے اور خاص طور پر مشارکین میں سے 150 کارکن اختیار کرنے میں کامیاب ہوا ہے تاکہ ان میں سے اقوام متحدہ کے سفیر اسٹیفن ڈی میسٹورا ایک دستوری کمیٹی قائم کر سکیں۔(۔۔۔)
اسی سلسلہ میں روئٹرز نیوز ایجنسی کے ماہرین اور سفارت کاروں نے کہا کہ شامی انتظامیہ کے پاس جو کیمیاوی ہتھیار ہیں اور گزشتہ دو سالوں میں انہیں استعمال کیا گیا ہے ان کے درمیان اور سنہ 2013 میں مشق کے غوطہ شہر میں سارین نامی گیس کے ذریعہ کیے گیے حملہ کے درمیان پہلی مرتبہ لیبارٹری ٹیسٹ نے رابطہ قائم کیا ہے اور اسی بنیاد پر مغربی ممالک نے الزام لگایا تھا کہ شامی انتظامیہ ہی اس حملہ کے پیچھے ہے۔(۔۔۔)
بدھ – 14 جمادی الاول 1440 ہجری – 31 جنوری 2018ء شمارہ نمبر: (14309)