سعودی عرب ایک بار پھر زور دے رہا ہے کہ قدس فلسطین کا تاریخی اور ابدی دارالحکومت ہے

خادم حرمین شریفین کل ریاض کے یمامہ پیلس میں وزارتی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے (واس)
ریاض: "الشرق الاوسط”
سعودی عرب کی وزارتی کابینہ نے بین الاقوامی سلامتی کونسل کے سامنے کئے گئے خطاب میں "فلسطینی مسٔلہ سمیت مشرق وسطی کی صورت حال” پر اوپن ڈائیلاگ میں سعودی عرب کے موقف کا ایک بار پھر اعادہ کیا ہے کہ بین الاقوامی فیصلوں کے مطابق قدس فلسطین کا ہمیشہ سے تاریخی دارالحکومت ہے اور مقبوضہ اسرائیلی حکام کی جانب سے کوئی بھی اقدام مسترد کیا جاتا ہے۔ (۔۔۔)