الاحمد مصالحت کو بچانے کے لئے قاہرہ میں
قدس میں پولیس تھانے اور نگرانی کی نئی چوکیاں

ہنیہ اور سنوار کل غزہ میں ملاقات کے دوران
غزہ – تل ابیب: "الشرق الاوسط”
فلسطینی تحریک فتح کی مرکزی کمیٹی کے رکن عزام الاحمد اور فلسطینی مصالحت میں اس کے وفد کے سربراہ قاہرہ میں انٹیلی جنس کے اہم عہدے داران کے ہمراہ ملاقات جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ گذشتہ اکتوبر میں ہونے والے اس مصالحتی معاہدے کو بچایا جا سکے، جو گذشتہ عرصے میں "حماس” کے ساتھ حکومت کو فعال بنانے، مالی فوائد اور غزہ کے ان ملازمین کی تنخواہیں؛ جنہوں نے حماس کی دور حکومت میں کام کیا تھا، ان کے معاملے میں ہونے والے اختلافات پر تھا۔
ذرائع نے "الشرق الاوسط” سے کہا کہ "قاہرہ اس مصالحتی معاہدے کو بچانے کی بھرپور کوشش کر رہا ہے”، اور اس نے زیرالتوا مسائل کے بارے میں مفاہمت تک رسائی کی خاطر "فتح” اور "حماس” کی قیادتوں سے بھی رابطہ قائم کیا ہے۔ (۔۔۔)
دوسری جانب، کل تل ابیب میں اسرائیلی ذرائع نے مقبوضہ مشرقی قدس (یرشلم) کے مختلف فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی پولیس کے منصوبے کا انکشاف کیا ہے، جس کے تحت شہر کو اپنے زیر کنٹرول کرنے کے منصوبے کے ضمن میں پولیس کی 16 نئی چوکیاں بنائی جائیں گی۔ (۔۔۔)