سوچی سے واشنگٹن کے ہمنواؤں کو دور رکھنے کے سلسلہ میں تین طرفہ معاہدہ
آئندہ ماہ کے اخیر میں شامی گفتگو سے قبل جنیوا میں مذاکرات اور گرفتار شدہ افراد کی فائل کے سلسلہ میں پیش قدمی مخالف جماعتوں کی حاضری کی تمہید
ماسکو: طہ عبد الواجد – انقرہ: سعید عبد الرازق – بیروت: بولا اسطیح
کل آستانہ اجلاسات کے آٹھویں مرحلہ میں روس، ترکی اور ایران جیسے ضمانت لینے والے تین ممالک کے درمیان اس بات کا معاہدہ ہوا ہے کہ سوچی میں اگلے ماہ کی 29 اور 30 تاریخ کو شامی قومی گفتگو کانفرنس کے لیے متعین کیا گیا ہے اور اس کانفرنس سے اس کردی قومی حمایتی یونٹس کے ڈیموکریٹک قومی اتحاد نامی کردی سیاسی بازو کو دور رکھا جائے گا جس کی مدد ریاستہائے متحدہ امریکہ کی قیادت میں داعش کے خلاف بین الاقوامی اتحاد کر رہا ہے۔(۔۔۔)
ان تینوں ممالک نے اعلان کیا ہے کہ وہ 19 اور 20 جنوری کو سوچی میں منعقد ہونے والی کانفرنس کی تیاری کے لیے ایک ملاقات کرنے کے سلسلہ میں پر عزم ہیں۔(۔۔۔)
اسی سلسلہ میں آستانہ میں مخالف جماعتوں کے وفد کے صدر احمد طعمہ نے کہا کہ وفد نے کانفرنس میں آنے کی دعوت کو قبول کر لیا ہے اور اس حاضری میں گرفتار شدہ افراد کی فائل کو پیش کرنے کا ارادہ کیا ہے۔
ہفتہ– 04 ربيع الثانی 1439 ہجری – 23 دسمبر 2017ء شمارہ نمبر: (14269)