دیر الزور اور دمشق کے راستے پر شامی حکومت کا کنٹرول
روسی طیاروں کا شہریوں کو فرار ہونے میں مدد دینے والے دریاؤں کے پلوں پر حملہ

قبرص میں مقیم ایک شامی شہری اپنے بچوں کے ہاتھ چوم رہا ہے جو کل نیکوسیا کے قریب پناہ گزین کیمپ میں پہنچے ہیں (رویٹرز)
بيروت: كارولين عاكوم
کل شام کی حکومتی افواج دیر الزور اور دمشق کے مابین اہم شاہراہ پر کنٹرول حاصل کرنے کے بعد شہر کے محاصرے کو مؤثر انداز میں توڑنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔
شام میں انسانی حقوق کی رصد گاہ کے مطابق "شامی افواج آج (یعنی کل) شہر کے اندر محلوں کے محاصرے کو مؤثر انداز سے توڑنے میں کامیاب رہی ہیں، جو کہ شہر کے مغربی جانب داخلی راستے پر پہنچنے کے اور پھر دیر الزور اور دمشق کے مابین شاہراہ پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کے اور 137 بریگیڈ پر سے محاصرے کو اٹھانے کے چند روز بعد قبرستان کے علاقے سے گزر کر دیر الزور فوجی ایئر پورٹ پر جانے کے بعد ہے۔