Main Site aawsat.com/urdu

شاہ روخان: میں نے اپنی زنگی میں امید سے زیادہ حاصل کیا - الشرق الاوسط اردوالشرق الاوسط اردو
الشرق اردو
به قلم:
کو: بدھ, 9 اگست, 2017
0

شاہ روخان: میں نے اپنی زنگی میں امید سے زیادہ حاصل کیا

ہندوستانی ادا کار شاہ روخان

نئی دلی: "الشرق الاوسط”

         ہندوستانی اداکار شاہ روخان نے کہا کہ جب انہوں نے بولیوڈ میں سنہ 1992ء میں کام کرنا شروع کیا تو انہوں نے امید سے زیادہ حاصل کیا اور "پنک ولا الیکٹرانک "ویب سائٹ نے اکیاون سالہ شاہ روخان کے حوالہ سے نقل کیا ہے کہ یہ تو میرے خواب سے بہت زیادہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں نے شادی کر کے صرف بچے پیدا کرنے کا ارادہ کیا ہے اسی لئے میں پیچھے مڑ کر ہر گز دیکھنا نہیں چاہتا ہوں کیونکہ میں نے جو کچھ حاصل کیا ہے اسے مکمل طور پر نہیں سمجھ سکتا ہوں لیکن کسی دن میں ایسا کروں گا اور اس وقت میں بہت ساری چیزوں کو یاد گار پاؤں گا اور یہ یقینی ہے کہ میں یہ سوال کروں کہ یہ سب کیسے ہوا۔

        کہا جا رہا ہے کہ انہوں نے پچھلے دنوں ہندوستانی فلم کی دنیا میں اپنے 25 سال پورا کر لیا ہے اور شاہ روخان اپنی بہت ساری فلموں میں ادا کاری کی وجہ سے مشہور ہوئے ہیں جیسے کہ ان کی فلم "کچھ کچھ ہوتا ہے” اور "سوادیس” ہے۔

        شاہ روخان "کلکتہ نائٹ رائڈرس ٹیم” کے مالک ہیں جو ہندوستانی کھیل کرکٹ کی ایک ٹیم ہے اور اسی طرح وہ ایک پرائویٹ لمیٹیڈ کمپنی کے بھی مالک ہیں جس کا نام "ریڈ چلیز انٹر ٹینمینٹ” ہے اور اس کی سربراہ ان کی اہلیہ گوری خان ہیں۔

        یہ بھی کہا جاتا ہے کہ "ریڈ چیلیز انٹرٹینمنٹ کمپنی” نے ہی شاہ روخان کی نئی فلم "جب ہری میٹ سیجال "مارکیٹ میں لایا ہے اور اس فلم کو گزشتہ جمعہ کے دن ریلیز کیا گیا ہے۔

        شاہ روخان نے کہا ہے کہ ان کے خواب بہت چھوٹے تھے۔ میرے پاس گھر نہیں تھا لیکن میں نے ایک چھوٹا گھر بنانے کا ارادہ کیا۔ جب میں چھوٹا تھا تو اس وقت میں نے پیسہ کمانے کا ارادہ کیا اور اس وقت جو میں نے ارادہ کیا تھا وہ صرف ایک لاکھ روپیہ کمانا تھا۔

        انہوں نے مزید کہا کہ میں نے صرف ایک لاکھ کے مالک ہونے کا ارادہ کیا۔ اسی لئے میں نے اپنی فنکاری کے سفر کے پہلے پانچ یا چھ سالوں میں اپنے چھوٹے خواب کو پورا کیا اور یہ فلم کے اداروں اور ہندوستانی عوام کی محبت کی وجہ سے ہوا تھا۔

پیر – 15 ذی القعدة 1438 ہجری – 7 اگست 2017 ء

الشرق اردو

الشرق اردو

«الشرق الاوسط» چار براعظموں کے 12 شہروں میں بیک وقت شائع ہونے والا دنیا کا نمایاں ترین روزنامہ عربی اخبار ہے، 1978ء میں لندن كي سرزميں پر میں شروع ہونے والا الشرق الاوسط آج عرب اور بین الاقوامی امور ميں نمایاں مقام حاصل كر چکا ہے جو اپنے پڑھنے والوں کے لئے تفصیلی تجزیے اور اداریے کے ساتھ ساتھ پوری عرب دنیا کی جامع ترین معلومات پیش کرتا ہے- «الشرق الاوسط» دنیا کے کئی بڑے شہروں میں بیک وقت سیٹلائٹ کے ذریعہ منتقل ہونے والا عربی زبان کا پہلا روزنامہ اخبار ہے، جیسا کہ اس وقت یہ واحد اخبار ہے جسے عظیم الشان بین الاقوامی اداروں کے لئے عربی زبان میں شائع ہونے کے حقوق حاصل ہیں جہاں سے «واشنگٹن پوسٹ»،

More Posts - Website - Twitter - Facebook

شيئر

تبصرہ کریں

XHTML/HTML <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>