کو:
اتوار, 9 جولائی, 2017
امریکہ زیادہ تر عملی ہے اور اسرائیل شام کے جنوب میں جنگ بندی کا حصہ ہے : پوٹن

پوٹن کل ہمبرگ میں پریس کانفرنس کے دوران (ا.ب.ا)
ہمبرگ – ماسکو – لندن: "الشرق الاوسط”
روس کے صدر ولادی میر پوٹن نے کل ہمبرگ میں گروپ 20 سربراہی اجلاس کے اختتام پر کہا کہ شام کے جنوب میں آج سے متوقع طور پر شروع ہونے والی جنگ بندی اس وجہ سے ہوئی ہے کیونکہ امریکی مؤقف "زیادہ تر عملی” ہے، انہوں نے نشاندہی کی کہ اسرائیل بھی اس جنگ بندی کا حصہ ہے۔
پوٹن نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے امریکہ کے ساتھ شام کے جنوب مغرب میں جنگ بندی کے بارے میں باہمی مفاہمت تک رسائی حاصل کر لی ہے، اور اس میں اردن اور اسرائیل بھی شامل ہیں۔ انہوں نے یقین دہانی کی ہے کہ "شام کی سرزمین کی وحدت کو محفوظ بنانے کی ضرورت ہے۔ چنانچہ اس ضمن میں دمشق کی مرکزی حکومت کے ساتھ تعاون کا عمل جاری ہے تاکہ شام میں جامع تصفیہ تک رسائی حاصل کی جا سکے”۔
اتوار – 15 شوال 1438 ہجری – 09 جولائی 2017ء شمارہ: (14103)
«الشرق الاوسط» چار براعظموں کے 12 شہروں میں بیک وقت شائع ہونے والا دنیا کا نمایاں ترین روزنامہ عربی اخبار ہے، 1978ء میں لندن كي سرزميں پر میں شروع ہونے والا الشرق الاوسط آج عرب اور بین الاقوامی امور ميں نمایاں مقام حاصل كر چکا ہے جو اپنے پڑھنے والوں کے لئے تفصیلی تجزیے اور اداریے کے ساتھ ساتھ پوری عرب دنیا کی جامع ترین معلومات پیش کرتا ہے- «الشرق الاوسط» دنیا کے کئی بڑے شہروں میں بیک وقت سیٹلائٹ کے ذریعہ منتقل ہونے والا عربی زبان کا پہلا روزنامہ اخبار ہے، جیسا کہ اس وقت یہ واحد اخبار ہے جسے عظیم الشان بین الاقوامی اداروں کے لئے عربی زبان میں شائع ہونے کے حقوق حاصل ہیں جہاں سے «واشنگٹن پوسٹ»،
More Posts - Website - Twitter - Facebook
متعلقہ خبریں
منبج کے قریب شامی حکومت کی افواج پر "پراسرار چھاپے”
شام میں ترک افواج کا حملہ … دمشق نے کردوں سے بات کرنے سے کیا انکار
دمشق کی طرف سے مہاجرین کی محفوظ واپسی کے لئے دروازے کھولنے کا اعلان
کمپنیوں کو نشانہ بنائے جانے کی تحقیق کے دائرہ میں ادلب کے ساتھ دمشق کی مشروطہ جنگ بندی
تین رکنی اجلاس: شام میں ایران کی موجودگی پر تنازعہ برپا