میکرون کی طرف سے پارلیمنٹ میں کمی اور ایمرجنسی اٹھانے جانے پر مشتمل بڑی اصلاحات کی تجویز

میکرون کل ویرسائلیس پیلس میں قانون سازوں سے خطاب کرتے ہوئے (ا.ب.ا)
پیرس: ميشال ابونجم
کل فرانسیسی صدر عمانویل میکرون نے ملک میں بڑی اصلاحات کی تجویز دی ہے، جس کے اندر اداروں کی تبدیلی شامل ہے اور اس میں خاص طور سے پارلیمنٹ کے اراکین کی تعداد ایک تہائی کرنا بھی شامل ہے۔ ان کا خیال ہے کہ پارلیمنٹ کے اراکین کی تعداد ایوان نمائندگان کی تعداد سے کم ہے مگر اس کے باوجود وہ بہترین سہولتوں سے فائدہ اٹھا رہے ہیں، جبکہ کونسل میں کام کرنا انتہائی آسان ہے۔ انہوں نے حکومت کی ہر سطح پر "تحریک” اور "کارکردگی” کے لئے مطالبہ کیا۔
انہوں نے پارلیمنٹ کے سامنے اپنی تقریر کے دوران اپنی اہم صدارتی ترجیحات پیش کیں، جیسا کہ "موسم خزاں میں (ملک میں جاری) ہنگامی صورت حال کو اٹھا کر فرانسیسی عوام کی آزادی کو دوبارہ بحال کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ کیونکہ "آزادی مضبوط جمہوریت کی نشانی” ہے۔ انہوں نے اشارہ کیا کہ انسداد دہشت گردی کے نئے اقدامات پر جلد ہی پارلیمنٹ سے رائے شماری کروائی جائے گی، کیونکہ انسداد دہشت گردی بل ہنگامی صورت حال کو اٹھانے کا تقاضہ کرتا ہے۔ جبکہ رواں موسم گرما میں پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس کے دوران بہت سے خدشات اور تنقید پر بحث کی جائے گی۔