"حوا کی تین بیٹیاں” نامی الیف شافاک کی آخری ناول کے چند اقتباسات
بیروت: "الشرق الاوسط”
"دار الآداب” ترکی کی مشہور خاتون رائٹر الیف شافاک کی آخری ناول شائع کرنے جا رہا ہے۔ اس ناول کا نام "حوا کی تین بیٹیاں” ہے۔ یہ ناول انگلش زبان میں شائع ہوئی ہے اور عرب قارئین اس ناول کے منتظر ہیں جیسا کہ شافاک کی تمام کتابوں کا شمار پوری دنیا میں بیسٹ کتابوں میں ہے۔ وہ اس ناول میں تین سہیلیوں کا قصہ بیان کرتی ہیں۔ ان میں سے ایک کا نام شیرین، دوسرے کا نام منی اور تیسرے کا نام بیری ہیں اور یہ تینوں اپنے افکار اور رجحانات وخیالات کے اعتبار سے بڑی حد تک ایک دوسرے سے بہت مختلف ہیں لیکن دوستی نے ان تینوں کو بہن جیسا بنا دیا ہے۔ ان میں منی کا تعلق مصر سے ہے اور مسلمان ہیں جبکہ شیریں کا تعلق ایران سے ہے اور وہ ملحدہ ہیں اور جہاں تک بیری کا تعلق ہے تو وہ آزاد پسند والد اور قدامت پسند والدہ کے درمیان ایک کشمکش میں پھنسی ہیں۔ ان سب کے ماہر اور کرشمہ دکھانے والے استاذ اوکسفورڈ یونیورسٹی میں ہیں۔ اس قصہ کی حقیقت ایک سفر ہے جو ایمان، محبت اور تمام لوگوں کی حقیقت کی تلاش میں کیا جاتا ہے۔
جمعرات 27 رمضان المبارک 1438 هـ 22 جون 2017ء شمارہ: (14086)