ہم ترک اڈوں کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے : ریاض

جدہ: "الشرق الاوسط”
کل سعودی وزارت خارجہ کی طرف سے سوشل نیٹ ورک "ٹویٹر” کے اکاؤنٹ پر جاری بیان کی ایک سرکاری ذریعے نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب ترکی کو ہرگز اجازت نہیں دے گا کہ وہ اس کی اراضی پر فوجی اڈے قائم کرے۔
سعودی سرکاری ذریعے نے اشارہ کیا کہ سعودی عرب کو اس کی ضرورت نہیں ہے اور اس کی مسلح افواج بہترین فوجی صلاحیتوں کی حامل ہیں جن کی بیرون ملک بہت زیادہ شراکت ہے، جیسا کہ دہشت گردی کے خاتمے اور خطے کے امن و استحکام کی حفاظت کے لئے ترکی کی "انکیرلیک” بیس بھی انھی میں سے ہے۔
ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے جمعہ کے روز بیان دیا تھا کہ انہوں نے سعودی عرب میں ترک فوجی اڈے کے قیام کی پیشکش کی ہے، جیسا کہ اناطولیہ نیوز ایجنسی نے ان سے نقل کیا ہے اور فرانسیسی پریس کی رپورٹ میں آیا ہے۔ اردگان نے مزید کہا کہ "ابھی تک اس کا جواب موصول نہیں ہوا”۔
اتوار 23 رمضان المبارک 1438 ہجری 18 جون 2017ء شمارہ: (14082)
«الشرق الاوسط» چار براعظموں کے 12 شہروں میں بیک وقت شائع ہونے والا دنیا کا نمایاں ترین روزنامہ عربی اخبار ہے، 1978ء میں لندن كي سرزميں پر میں شروع ہونے والا الشرق الاوسط آج عرب اور بین الاقوامی امور ميں نمایاں مقام حاصل كر چکا ہے جو اپنے پڑھنے والوں کے لئے تفصیلی تجزیے اور اداریے کے ساتھ ساتھ پوری عرب دنیا کی جامع ترین معلومات پیش کرتا ہے- «الشرق الاوسط» دنیا کے کئی بڑے شہروں میں بیک وقت سیٹلائٹ کے ذریعہ منتقل ہونے والا عربی زبان کا پہلا روزنامہ اخبار ہے، جیسا کہ اس وقت یہ واحد اخبار ہے جسے عظیم الشان بین الاقوامی اداروں کے لئے عربی زبان میں شائع ہونے کے حقوق حاصل ہیں جہاں سے «واشنگٹن پوسٹ»،
More Posts - Website - Twitter - Facebook
متعلقہ خبریں
« ٹرمپ کے ٹیوٹس» سے شام کے مسائل الجھے
الشرق الاوسط سے غینیا کے صدر کی گفتگو: ایرانی دہشت گردی کا مقابلہ کرنا ضروری ہے
ترکی کی طرف سے روسی سفیر کو قتل کرنے کے سلسلہ میں 28 افراد پر الزام عائد
بیرون ملک دہشتگردی کے خلاف مقابلے کےلئے چینی فورس
ترکی ادلب کو بچانے کے لئے ترکی کی طرف سے ماسکو کو وائٹ پیپر