خودکش حملہ آوروں کا ایرانی پارلیمنٹ اور خمینی کے مزار پر حملہ
12 افراد ہلاک اور "داعش” نے ذمہ داری قبول کر لی – "پاسداران” کی طرف سے سعودیوں کے ملوث ہونے کے اشارے پر ریاض کی تردید

کل ایک ایرانی پولیس اہکار حملے کے دوران پارلیمنٹ کی عمارت سے ایک بچے کو نکالتے ہوئے مدد کے لئے ہاتھ بڑھا رہا ہے (ا.ب.ا)
لندن: عادل السالمی
کل ایرانی دارالحکومت میں پارلیمنٹ کی عمارت (شوری کونسل) اور ایرانی انقلاب کے رہنما خمینی کے مزار کو بیک وقت دو خود کش حملوں کے ذریعے نشانہ بنایا گیا، جس سے 12 اشخاص ہلاک اور دیگر 39 زخمی ہوگئے۔
سرکاری ٹیلی ویژن نے اعلان کیا ہے کہ حملوں کے بعد سیکورٹی فورسز نے عظمت کی علامت تصور کی جانے والی ان دونوں جگہوں پر کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ جبکہ اس حملے کے دوران کل 6 حملہ آور ہلاک ہوئے جن میں سے بعض خود کش کاروائی کے دوران اور دیگر پولیس کی گولیوں سے ہلاک ہوئے۔