سعودی قیادت کی افغان صدر سے سفارتی علاقے میں ہلاکتوں پر تعزیت
جدہ: "الشرق الاوسط”
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے افغان صدر ڈاکٹر اشرف غنی احمد زئی سے کابل کے سفارتی علاقے میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں ہلاکتوں اور زخمیوں پر تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا۔
شاہ سلمان نے افغان صدر کی جانب بھیجے گئے تعزیتی ٹیلی گرام کے ذریعے اپنے پیغام میں کہا "ہمیں کابل کے سفارتی علاقے میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی خبر سن کر گہرا دکھ اور صدمہ پہنچا، جس کے نتیجے میں کئی لوگ ہلاک اور زخمی ہوئے۔ ہم اس مجرمانہ کاروائی کو مسترد کرتے ہوئے اس کی مذمت کرتے ہیں، ہم آپ کے اور برادر افغان عوام کے دکھ میں شریک ہیں، ہم اپنی جانب سے، مملکت سعودی عرب کی حکومت اور عوام کی جانب سے متاثرین کے خاندانوں اور اسلامی جمہوریہ افغانستان کی عوام سے گہری تعزیت اور مخلصانہ ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں”۔
جمعہ 7 رمضان المبارک 1438 ہجری 02 جون 2017ء شمارہ: (14066)
«الشرق الاوسط» چار براعظموں کے 12 شہروں میں بیک وقت شائع ہونے والا دنیا کا نمایاں ترین روزنامہ عربی اخبار ہے، 1978ء میں لندن كي سرزميں پر میں شروع ہونے والا الشرق الاوسط آج عرب اور بین الاقوامی امور ميں نمایاں مقام حاصل كر چکا ہے جو اپنے پڑھنے والوں کے لئے تفصیلی تجزیے اور اداریے کے ساتھ ساتھ پوری عرب دنیا کی جامع ترین معلومات پیش کرتا ہے- «الشرق الاوسط» دنیا کے کئی بڑے شہروں میں بیک وقت سیٹلائٹ کے ذریعہ منتقل ہونے والا عربی زبان کا پہلا روزنامہ اخبار ہے، جیسا کہ اس وقت یہ واحد اخبار ہے جسے عظیم الشان بین الاقوامی اداروں کے لئے عربی زبان میں شائع ہونے کے حقوق حاصل ہیں جہاں سے «واشنگٹن پوسٹ»،
More Posts - Website - Twitter - Facebook
متعلقہ خبریں
خادم حرمین شریفین: حقیقت فلسطینیوں کے حقوق کو فراموش نہیں کر سکتی ہے
سعودی عرب میں مصنوعی ذہانت کے ادارہ اور وزارت صنعت کا قیام
عدن میں مذاکرات کے سلسلہ میں زور۔۔۔ سعودی عرب اور امارات کے درمیان مذاکرات
شاہ سلمان کی طرف سے حج میں آنے والے وفدوں کا استقبال
سعودی عرب کی طرف سے عراق کے ساتھ سیکیورٹی معاہدہ کرنے کی تیاری