ٹرمپ: امن وسلامتی کا امکان اور اس کے نفاذ کی ضرورت

کل ٹرمپ عباس سے بیت لحم میں مصافحہ کرتے ہوئے
تل ابیب: نظیر مجلی
کل امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اسرائیل اور فلسطین کے دورہ کے اختتام پر پرزور انداز میں کہا ہے کہ وہ علاقہ میں امن وسلامتی قائم کرنے کے حق میں ہیں اور انہوں نے سختی کے ساتھ کہا ہے کہ امن وسلامتی کا قیام ممکن ہے اور اس کو نافذ کرنا ضروری ہے۔
انہوں نے اسرائیل کے دورہ پر اپنے اختتامی بیان میں ایک ہی کلمہ کو سات مرتبہ دہراتے ہوئے کہا کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان ابن عبد العزیز بہت ہی اچھے شخص ہیں، وہ حکیم اور ذمہ دار بھی ہیں اور وہ حقیقی معنی میں امن وسلامتی قائم کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے امن وسلامتی قائم کرنے میں اہل اسرائیل کو بھی دعوت دی ہے کہ وہ ان کی مدد کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سوال یہ ہے کہ یہ دونوں قوم خون بہانے سے کب اکتائے گی اور جو کچھ ہو چکا ہے کب اس پر اکتفا کرے گی جبکہ تبدیلی تو اندر سے ہونی چاہئے اور کوئی باپ یہ نہیں چاہتا ہے کہ اس کا بیٹا تشدد کا شکار ہو اور کسی بچہ کو قتل کی تعلیم نہیں حاصل کرنی چاہئے اور کوئی بھی تہذیب یافتہ ملک بے قصوروں کے قتل ہونے کو برداشت نہیں کر سکتا ہے۔
بدھ 27 شعبان 1438 ہجری 24 مئی 2017ء شمارہ: (14057)