گلستان میں روحانی کا پتھروں کے ساتھ استقبال

روحانی کل شمالی ایران میں "یورت” کان کے ناراض کان کنوں کی رش میں (فارس)
لندن: عادل السالمی
ایران کے سبکدوش ہونے والے صدر حسن روحانی کا کل ایران کے شمال مشرقی علاقے گلستان میں واقع ایک کان؛ جو گذشتہ بدھ کے روز منہدم ہوگئی تھی، اس علاقے کا دورہ کرنے پر وہاں کے ناراض کان کن مزدوروں نے ان کے جلوس پر پتھر برسائے۔ اس دورہ کے چند گھنٹوں کے بعد ہی روحانی نے ارومیہ شہر میں "پاسداران انقلاب” کے ماتحت "باسیج” ادارے اور اس کان کے مالک کا نام ظاہر کئے بغیر ان سے حادثہ کی وجوہات کے بارے میں رپورٹ پیش کرنے کا مطالبہ کیا۔ دریں اثناء جب روحانی "یورت” کان حادثہ کے شکار افراد کے اہل خانہ اور دیگر مزدوروں سے خطاب کر رہے تھے تو "پاسداران انقلاب” کے ماتحت دو ایجسنیوں "فارس” اور "تسنیم” نے اس علاقے میں موجود کشیدگی کو فوٹیج کو شائع کر دیا۔ رپورٹس کےمطابق متاثرین کے اہل خانہ نے لاپتہ افراد کے ملنے سے پہلے ایرانی صدر کو وہاں سے جانے سے روک لیا۔ اس کے علاوہ وہاں پر موجود افراد نے ایران میں مزدوروں کے حالات زندگی کو نظر انداز کرنے پر نعرے بازی بھی کی۔