10 نئے منصوبوں کے ذریعے سعودی وژن 2030 کا حصول
رہائش سمیت طرز زندگی، حجاج کرام کی خدمت، ثقافت اور تفریح میں بہتری
جدہ: "الشرق الاوسط”
کل سعودی عرب میں اقتصادی امور اور ترقی کی کونسل نے 10 نئے منصوبوں کا آغاز کیا ہے۔ یہ منصوبے ملکی وژن "2030”؛ جس کی منظوری گذشتہ سال اپریل میں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی سربراہی میں وزراء کونسل نے دی تھی، اس کے حصول میں حکومت کے لئے سٹریٹجک اہمیت کے حامل ہیں۔
موجودہ اقدامات کے ذریعے اقتصادی ترقی کی کونسل نے 10 نئے منصوبوں کا تعین کرتے ہوئے ان کی منظوری دی ہے، ان میں خاص طور سے شہریوں کی ضروریات اور مالی حیثیتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں ایک مہذب زندگی فراہم کرنا اور جاری رہائشی منصوبہ جات کے ذریعے انہیں گھروں کی ملکیت دینا ہے۔ علاوہ ازیں ان منصوبہ جات میں طرز زندگی میں بہتری لانے، مسلمانوں کی ممکنہ زیادہ سے زیادہ تعداد کو فریضۂ حج، عمرہ اور زیارات کے لئے آنے کا موقع فراہم کرنا، صنعتی اور مالیاتی منڈیوں میں دیگر منصوبہ جات کے ذریعے قومی نمائندگی، قومی وابستگی، قومی ثقافت، فن اور تفریح کی حمایت کرنا شامل ہیں۔ چنانچہ سال رواں کی تیسری سہ ماہی کے دوران ان منصوبہ جات کا تنفیذی عمل شروع کر دیا جائے گا۔