Main Site aawsat.com/urdu

قطر کے وزیر خارجہ کا عبادی کے نام پیغام: اگر پیسوں کی ضرورت نہیں ہے تو اسے واپس کر دیں - الشرق الاوسط اردوالشرق الاوسط اردو
الشرق اردو
به قلم:
کو: جمعرات, 27 اپریل, 2017
0

قطر کے وزیر خارجہ کا عبادی کے نام پیغام: اگر پیسوں کی ضرورت نہیں ہے تو اسے واپس کر دیں

sr567ke57we7kowe57ki

قطر کے وزیر خارجہ الشیخ محمد ابن عبد الرحمن آل ثانی

دوحہ: میرزا الخویلدی

        قطرکے وزیر خارجہ الشیخ محمد ابن عبد الرحمن آل ثانی  نے عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی کے اس بیان کا جواب دیا ہے جس میں عراقی وزیر اعظم نے کل کہا تھا کہ بغداد نے قطر کے پیسوں سے اپنے آپ کو محفوظ کرتے ہوئے اسے ان لوگوں کے حوالہ کر دیا ہے جنہوں نے عراق میں قطر کے دو ملاحوں کو اغوا کیا تھا اور انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ ان ملاحوں کو ویزا دینے کے حق میں نہیں تھے جن کو ابھی حالیہ ہی میں آزاد کیا گیا ہے۔

        قطر کے وزیر خارجہ نے عراق کے وزیر اعظم کے اس بیان سے اپنے تعجب کا اظہار کیا ہے اور پرزور انداز میں کہا ہے کہ یہ پیسے اعلانیہ طور پر عراق پہنچے ہیں اور بغداد کی حکومت کو اس کا علم بھی ہے۔ انہوں نے "الشرق الاوسط” سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراق کی سیکورٹی حکومت کو اس کا علم تھا اور اغواشدگان کو آزاد کرانے کی کاروائی میں اس کے ساتھ مکمل رابطہ بھی رہا ہے۔ انہوں نے اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا ہے کہ پیسے قانونی طور پر قطر کے ہوائی جہاز کے ذریعہ پہنچایا گیا ہے اور عراقی حکومت کو بھی اس بات کا علم تھا جس نے اغواشدگان کی حفاظت کے ساتھ رہائی کے لیے مدد کا مطالبہ کیا تھا اور اخیر میں الشیخ آل ثانی نے کہا ہے کہ اگر ان کو پیسوں کی ضرورت نہیں ہے تو وہ اسے سرکاری طور پر واپس کر دیں۔

جمعرات 30  رجب 1438ہجری –  27 اپریل  2017ء شمارہ نمبر {14030}

الشرق اردو

الشرق اردو

«الشرق الاوسط» چار براعظموں کے 12 شہروں میں بیک وقت شائع ہونے والا دنیا کا نمایاں ترین روزنامہ عربی اخبار ہے، 1978ء میں لندن كي سرزميں پر میں شروع ہونے والا الشرق الاوسط آج عرب اور بین الاقوامی امور ميں نمایاں مقام حاصل كر چکا ہے جو اپنے پڑھنے والوں کے لئے تفصیلی تجزیے اور اداریے کے ساتھ ساتھ پوری عرب دنیا کی جامع ترین معلومات پیش کرتا ہے- «الشرق الاوسط» دنیا کے کئی بڑے شہروں میں بیک وقت سیٹلائٹ کے ذریعہ منتقل ہونے والا عربی زبان کا پہلا روزنامہ اخبار ہے، جیسا کہ اس وقت یہ واحد اخبار ہے جسے عظیم الشان بین الاقوامی اداروں کے لئے عربی زبان میں شائع ہونے کے حقوق حاصل ہیں جہاں سے «واشنگٹن پوسٹ»،

More Posts - Website - Twitter - Facebook

شيئر

تبصرہ کریں

XHTML/HTML <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>