Main Site aawsat.com/urdu

شام میں میرے اختیارات محدود ہیں: ظریف - الشرق الاوسط اردوالشرق الاوسط اردو
کو: پیر, 6 مارچ, 2017
0

شام میں میرے اختیارات محدود ہیں: ظریف

مالدیپ کی طرف سے ایران کی ریڈیو اسٹیشن کھولنے کی درخواست مسترد
1488736001871743900

کل تہران میں ایرانی صدر حسن روحانی کی موجودگی میں ایرانی مرشد اعلی علی خامنہ ای جمہوریہ آذربایجان کے صدر الھام علییف کا خیر مقدم کرتے ہوئے (ا۔ف۔ب)

 

لندن: عادل السالمی -­ رياض: عبد الهادی حبتور

      ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اعتراف کیا ہے کہ شام کی فائل سے متعلق ان کے اختیارات محدود ہیں۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ وزارت اعلی قومی سلامتی کونسل کے فیصلوں کے ماتحت ہے، جو ایرانی جماعتوں کے درمیان شامی فائل سے متعلق ہم آہنگی پیدا کرنے کا کردار ادا کرتی ہے۔

      ظریف نے حکومتی ایجنسی "ISNA” ایسنا کو انٹرویو دیتے ہوئے تردید کی کہ "شام پر فیصلے سے متعلق ایرانی اداروں کے درمیان اختلافات پائے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ذہن نشین رہے کہ "اعلی قومی سلامتی کونسل ہی فیصلہ کرے گی کہ شام کی فائل سے کس طرح نمٹنا ہے”۔

      دریں اثنا سعودی عرب میں مالدیپ کے سفیر عبد اللہ حمید نے "الشرق الاوسط” کو انکشاف کیا کہ ان کے ملک نے ایران کی طرف سے ان کے ملک میں ریڈیو اسٹیشن کھولنے کی درخواست کو مسترد کر دیا ہے، انہوں نے وضاحت کی کہ مالدیپ فرقہ واریت سے پاک ہے اور وہاں دیگر نظریات کو اشاعت کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

 

پیر 7 جمادى الثانی 1438 ہجری ­ 06 مارچ 2017 ء  شمارہ: (13978)

شيئر

تبصرہ کریں

XHTML/HTML <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>