جنیوا میں شامی مخالف جماعتوں کا روس کے ساتھ رابطہ

شام کے لئے خصوصی ایلچی سٹیفن ڈی مستورا اور شامی مخالف جماعتوں کے وفد کے مذاکراتی سربراہ نصر الحریری کل "جنیوا 4” کی تفاصیل پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے ملاقات کرتے ہوئے (ا۔ف۔ب)
جنیوا: ميشال ابو نجم – بيروت: بولا اسطيح
شامی مخالف جماعتوں کے مذاکراتی سپریم کمیشن کے وفد کے سربراہ نصر الحریری نے کل روس سے مطالبہ کیا کہ وہ جنیوا میں جاری حالیہ سیاسی عمل میں "مثبت موقف” اختیار کرے، انہوں نے یہ بات ان کے اور روسی وفد کے درمیان ملاقات کے دوران کہی۔
مخالف جماعتوں کے ذرائع نے "الشرق الاوسط” سے کہا کہ روس کے ساتھ دو متصل موضوعات پر اجلاس نہاہت اہمیت کا حامل ہے۔ ان موضاعات میں گذشتہ سال کے آخر میں ہونے والی جنگ بندی کا احترام اور جنیوا مذاکرات میں ہونے والی پیش رفت کے بارے میں ماسکو کے نقطہ نظر سے واقفیت کے علاوہ خاص طور سے غیر جماعتی مجموعی حکمران باڈی کی تشکیل شامل ہیں۔
دوسری جانب کل کمیشن کے وفد اور اقوام متحدہ کے ایلچی ڈی مستورا نے اجلاس منعقد کیا۔ یہ اجلاس وفد کی جانب سے تحریری جواب جمع کروانے کی غرض سے منعقد کیا گیا تھا، جسے ڈی مستورا نے جمعہ کی شام کو مخالف جماعتوں کو دیا تھا۔