ہادی: سعودی کی طرف سے یمن کو 10 ارب ڈالر کی امداد حاصل

تصویر میں9 فروری کو مخا میں جنرل احمد سیف یافعی کو یمن کی فوج کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے
جدة: سعيد الابيض
کل یمن کے صدر عبد ربہ منصور ہادی نے اس بات کا اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب نے 10 ارب ڈالر کی رقم سے یمن کی مدد کی ہے۔ انہوں نے اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا ہے کہ اس غیر معمولی رقم کے ذریعہ آزاد علاقوں میں تعمیراتی کام انجام دئے جائیں گے اور دو ارب ڈالر ملک کی کرنسی یعنی یمنی ریال کی حفاظت کے لئے مرکزی بینک میں رکھے جائیں گے۔
صدر ہادی نے عدن میں ایک ایسے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سعودی عرب کی مذکورہ امداد کی خبر دی ہے جس میں وزیر اعظم ڈاکٹر احمد عبید ابن دغر اور چند گورنر موجود تھے۔
صدر ہادی نے اس اجلاس میں سب سے زیادہ اہم امور اورضروری ترجیحات کے سلسلہ میں توجہ دینے پر زور دیاہے جیسے کہ بجلی، پانی، صحت، تعلیم، راستے اور ٹیلی کام وغیرہ کے ادارے ہیں تاکہ شہریوں کو اس بات کا احساس ہو کہ ملک میں نقل وحرکت، علاقائی حکومت، استقرار واستحکام اور تعمیراتی کام کئے جا رہے ہیں۔
جمعرات 27 جمادی الاول 1438ہجری – 20 فروری 2017ء شمارہ نمبر {13964}