ٹرمپ کے دور میں امریکہ سب پر مقدم
جمعہ 22 ربیع الثانی 1438 ہجری – 20 جنوری 2017 ء شمارہ نمبر [13933[

ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے پینتالیسوے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کل واشنگٹن میں منعقدہ حلف برداری تقریب کے موقع پر چیف جسٹس جان رابرٹس کے سامنے حلف لیتے ہوئے اور اس موقعہ پر ان کی اہلیہ میلانیا اور ان کے خاندان کے دیگر افراد دیکھے جا سکتے ہیں
واشنگٹن: ہبہ قدسی
کل ڈونالڈ ٹرمپ نے ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے پینتالیسوے صدر کے طور پر حلف لیا اور انہوں نے اپنی قیادت کا آغاز کرتے ہوئے اپنی تقریر میں شہریوں اور دنیا والوں کو یہ پیغام دیا کہ امریکہ سب پر مقدم ہے۔
نئے امریکی صدر نے حلف برداری کی تقریب کے دوران اس بات کا عہد وپیمان کیا کہ وہ ملک کو متحد کریں گے، امریکہ کی عظمت اور شان وشوکت کو بحال کریں گے، فیکٹریاں اور اسکول کھولیں گے، سڑک، پل اور بندرگاہیں بنوائیں گے اور تجارت، ٹیکس اور خارجہ پالیسی کے معاہدوں پر نظر ثانی کریں گے اور وہ یہ سب ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے مفاد میں کریں۔ اسی طرح انہوں نے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھیکنے کا بھی عہد وپیمان کیا ہے۔
جیسا کہ انہوں نے اپنی انتخابی مہم میں واشنگٹن کے سیاسی انتظامیہ پر تنقید کیا تھا آ ج انہوں نے اس سے متعلق کہا کہ آج کی اس تقریب کا ایک خاص مفہوم ہے کیونکہ ہم حکومت ایک انتظامیہ سے دوسری انتظامیہ کی طرف یا ایک پارٹی سے دوسری پارٹی کی طرف منتقل نہیں کر رہے ہیں بلکہ ہم حکومت واشنگٹن سے عوام کی طرف منتقل کر رہے ہیں۔
امریکی صدر نے ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے نام پر دیگر ممالک کی مالداری کو تنقید کا نشانہ بنایا جبکہ فیکٹریاں بند کر دی گئیں ہیں اور امریکی مزدورو کے درمیان بے روزگاری کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے اس بات کا بھی عہد وپیمان کیا کہ وہ فیکٹریاں کو دوبارہ کھولیں گے، معیشت مضبوط کریں گے، قومی اقتصادی مفادات کی حفاظت کریں گے، تعلیم کو فروغ دیں گے، جرائم کا سد باب کریں گے، قوم کو متحد بنائیں گے، امریکی سرحدوں کی حفاظت کریں گے اور روزگار میں اضافہ کریں گے۔